راولپنڈی(آئی پی ایس )ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 9 کے 23ویں میچ میں دفاعی چیمپئن لاہور نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 17 رنز سے شکست دیکر پہلی فتح حاصل کرلی۔
راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالے پی ایس ایل سیزن 9 کے 23ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر لاہور قلندر کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تاہم لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز بنائے۔لاہور قلندرز کی جانب سے رسی وین ڈیر ڈوسن 64 رنز بنا کر نمایاں رہے، کپتان شاہین شاہ آفریدی نے 30 رنز بنائے، صاحبزادہ فرحان 2، فخر زمان 10، شائے ہوپ 6، سکندر رضا 4 اور احسن حفیظ 13 رنز بناکر آوٹ ہوئے، ڈیوڈ ویزا 24 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے رومان رئیس نے 2، نسیم شاہ، حنین شاہ، عماد وسیم، فہیم اشرف اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایونٹ میں اب تک 7 میچز کھیلے ہیں جن میں سے اس نے 3 میں فتح حاصل کی جبکہ لاہور قلندرز کی ٹیم تاحال پہلی فتح کی متلاشی ہے، قلندرز نے 7 میچز کھیلے اور 6 میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ایک میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔
کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے،لاہور قلندرز کو پی ایس ایل میں پہلی جیت مل گئی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

