ہومپاکستانآصف زرداری کیخلاف نیب پھر ایکشن میں، پارک لین کمپنی کے ذریعے اسلام آباد میں زمینوں کی غیر قانونی خرید پر بھی تحقیقات شروع

آصف زرداری کیخلاف نیب پھر ایکشن میں، پارک لین کمپنی کے ذریعے اسلام آباد میں زمینوں کی غیر قانونی خرید پر بھی تحقیقات شروع

اسلام آباد،سابق صدر آصف علی زرداری کیخلاف نیب پھر ایکشن میں، پارک لین کمپنی کے ذریعے اسلام آباد میں زمینوں کی غیر قانونی خرید پر بھی تحقیقات شروع، سی ڈی اے کا سابق ممبر انوائرمنٹ وحید الدین اور سابق نائب تحصیلدار محمد اقبال گرفتار۔ذرائع کے مطابق پاک لین کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف ایک اور ضمنی ریفرنس کا امکان ، پارک لین کی اسلام آباد میں زمینوں کی غیر قانونی لین دین سے متعلق تحقیقات شروع کردی گئی ہیں ،اس حوالے سے پہلے صرف پارک لین کے قرض غبن پر ریفرنس دائر کیا گیا تھا ۔ذرائع کے مطابق نیب نے سابق ممبر انوائرمنٹ سی ڈی اے میاں وحید الدین اور سابق نائب تحصیلدار محمد اقبال کو گرفتار کر لیا ہے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔