اسلام آباد،حسن عرف مانکئے کی سی ٹی ڈی حوالات میں ہلاکت کا معاملہ ،مذکورہ کو قتل کے مقدمے میں حسب ضابطہ گرفتار کر کے بند حوالات تھانہ کیا گیا تھا۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق گزشتہ رات ملزم کی حوالات میں موت کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ۔جس پر آئی جی اسلام آباد کے حکم پر غفلت لاپرواہی برتنے والے افسران کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔ ایس ایس پی انوسٹی گیشن کو انکوائری کرنے کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں اور ہدایت جاری کی گئی ہیں کہ تمام معاملے کی تحقیقات کرکے حقائق پر مبنی رپورٹ پیش کریں ۔انکوائری کے بعد کوتاہی لاپرواہی کے ذمے دار افسران کے خلاف سخت قانونی و محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔اس افسوسناک واقعے پر اسلام آباد پولیس متوفی کے خاندان کے ساتھ کھڑی ہے۔ آزادانہ اور شفاف تفتیش کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس کیس سے متعلق ہر پیش رفت کا آئی جی اسلام آباد ازخود جائزہ لے رہے ہیں۔
ہوماسلام آبادحسن عرف مانکئے کی سی ٹی ڈی حوالات میں ہلاکت کا معاملہ،آئی جی اسلام آباد کے حکم پر غفلت لاپرواہی برتنے والے افسران کے خلاف مقدمہ درج
حسن عرف مانکئے کی سی ٹی ڈی حوالات میں ہلاکت کا معاملہ،آئی جی اسلام آباد کے حکم پر غفلت لاپرواہی برتنے والے افسران کے خلاف مقدمہ درج
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
