اسلام آباد( نیوزڈیسک)پاکستان کی 16 ویں قومی اسمبلی وجود میں آگئی ۔
ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق آج مجموعی طور پر 302 اراکین نے حلف اٹھایا ،کچھ اراکین نے بعد میں حلف لیا ،سپیکر راجہ پرویز اشرف نے حلف لیا ،336 کے ایوان میں سے 302 اراکین حلف اٹھا چکے ہیں ،مخصوص نشستوں بارے سنی اتحاد کونسل کا کیس الیکشن کمیشن میں زیر سماعت ہے ۔
ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق بعض حلقوں کے نتائج کا سرکاری نوٹیفیکیشن نہیں ہوا ،جیسے ہی ایک جماعت کی مخصوص نشستوں اور زہر التواء کیسز کا فیصلہ ہوگا وہ اراکین بھی حلف اٹھائیں گے۔
قومی اسمبلی کے نومنتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا،نوازشریف بھی شامل
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

