اسلام آباد(نیوزڈیسک)ریٹرننگ افسر نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 15 کا فارم 49 جاری کردیا۔
ریٹرننگ افسران کی جانب سے جاری فارم 49 میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کو پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار گستاسب خان نے شکست دی۔
ریٹرننگ افسران کے مطابق گستاسب خان نے ایک لاکھ5 ہزار 259 ووٹ حاصل کیے اور نوازشریف 80413 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 15 مانسہرہ کا انتخابی نتیجہ چیلنج کیا تھا جب کہ انتخابی عذر داری کیس میں ان کی درخواست بھی مسترد کی تھی جس میں انہوں نے حلقے میں ری الیکشن کی استدعا کی تھی۔
این اے 15 مانسہرہ کا فارم 49 جاری، نواز شریف کو شکست، گستاسب خان کامیاب قرار
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

