Monday, June 1, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزیہ اسمبلی نہیں کوئی اور چیز ہے، مولانا فضل الرحمٰن

یہ اسمبلی نہیں کوئی اور چیز ہے، مولانا فضل الرحمٰن


اسلام آباد(نیوزڈیسک)جمعیت علمائے اسلام ( جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ اسمبلی 5 سال پورے کرتی نظر نہیں آ رہی۔
تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ اسمبلی تو نہیں کوئی اور چیز ہے۔ اسمبلی 5 سال پورے کرتی نظر نہیں آرہی۔
صحافی کے اس سوال پر کہ کوئی آزادی مارچ کریں گے اور کیا پی ٹی آئی کے ساتھ مل کر احتجاج کریں گے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ دیکھیں اور انتظار کریں۔ آپ کے ساتھ مل کر احتجاج کریں گے۔
مولانا فضل الرحمٰن نے آج نومنتخب قومی اسمبلی کے رکن کی حیثیت سے دیگر اراکین کے ساتھ حلف اٹھایا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔