کوئٹہ(نیوزڈیسک) عبدالخالق اچکزئی بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر اور غزالہ گولہ ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی جانب سے بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر کے امیدوار عبدالخالق اچکزئی بلا مقابلہ اسپیکر منتخب ہوئے جب کہ پی پی کی غزالہ گولہ بھی بلا مقابلہ ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوئیں۔
سیکرٹری بلوچستان اسمبلی طاہر شاہ کاکڑ نے دونوں امیدواروں کے بلا مقابلہ انتخاب کا اعلان کیا۔
بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر آج اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے۔
بلوچستان اسمبلی: عبدالخالق اچکزئی اسپیکر اور غزالہ گولہ ڈپٹی اسپیکر منتخب
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

