ہومبریکنگ نیوزسنی اتحاد کونسل اور تحریک انصاف معاہدے سے متعلق کیس سماعت کے لیے مقرر ،، نوٹس ، کاز لسٹ سب نیوز پر

سنی اتحاد کونسل اور تحریک انصاف معاہدے سے متعلق کیس سماعت کے لیے مقرر ،، نوٹس ، کاز لسٹ سب نیوز پر

1 28
WhatsApp Image 2024 02 26 at 21.57.37 ef056edb

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں دینے کی درخواست کو کل سماعت کیلیے مقرر کرلیا۔ الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کی درخواست پر اوپن سماعت کرنے کا فیصلہ کیا، الیکشن کمیشن کا پانچ رکنی بینچ کل سنی اتحاد کونسل کی درخواست پر سماعت کرے گا۔

الیکشن کمیشن نے کاز لسٹ جاری کر دی۔ جس کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کے حوالے سے دائر درخواست پر سماعت کرے گا۔
الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کو کل کیلیے نوٹس جاری کردیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔