ہومپاکستانوزیراعظم نے قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا

وزیراعظم نے قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا

اسلام آباد(آئی پی ایس ) وزیراعظم عمران خان نے قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا، مہم کا آغاز اسلام آباد سے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر کیا گیا۔ وزیراعظم کی زیر صدارت قومی ٹاسک فورس برائے انسداد پولیو کا اجلاس ہوا جس میں بتایا گیا کہ حکومت کی کوششوں سے رواں سال صرف ایک پولیو کیس رپورٹ ہوا۔ وزیراعظم نے کہا کہ تمام بچوں تک رسائی ایک بڑا چیلنج ہے جس کے لیے مہم جاری ہے، پولیو کے خاتمے کے لیے جامع قومی ایمرجنسی ایکشن پلان مرتب کیا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ پلان کی عملداری وفاق، صوبائی حکومتیں مشترکہ طور پر کررہی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔