اسلام آباد(آئی پی ایس )کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کے چیئرمین عامر علی احمد نے کہا ہے کہ سی ڈی اے اور ایم سی آئی کے ملازمین اور انکی فیملیز کی کورونا ویکسی نیشن کیلئے ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے سی ڈی اے اور ایم سی آئی کے ملازمین اور انکی فیملیز کی ویکسی نیشن کے لیے فائر برگیڈ کوارٹر میں قائم ویکسی نیشن سینٹر کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے نے ویکسی نیشن سنٹر میں سہولیات کا جائزہ لیا اور ویکسی نیشن سنٹر کے عملے کو ہدایت کی کہ اس سنٹر میں آنیوالے تمام افراد بالخصوص بزرگ شہریوں،خواتین کو ویکسی نیشن کے حوالے سے سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی کسر روانہ رکھی جائے اور اس امر کو یقینی بنائیں کہ یہاں آنیوالے افراد کوئی پریشانی نہ ہو۔یادرہے کہ یہ سنٹر صبح9 بجے سے شام 5 بجے تک کام کریگا ۔اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیپیٹل ہسپتال لودھی، ڈائریکٹر ڈی ایم اے کیپٹن(ر) علی اصغر اور ڈائریکٹر کاشف شاہ بھی موجود تھے۔
سی ڈی اے اور ایم سی آئی ملازمین کو ویکسی نیشن کیلئے سہولیات فراہم کی جائیں، عامرعلی احمد
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
