لاہور(آئی پی ایس )مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز شریف نے ٹرین حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تین سال میں آٹھ بڑے حادثات کے بعد بھی حکومت اپنی مجرمانہ غفلت اور نااہلی قبول کرنے کو تیار نہیں ہے۔ مریم نواز شریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ کیسے ظالم اور بے حس لوگ پاکستان پر مسلط ہیں۔ جتنے لوگوں نے اپنے پیاروں کو ان حادثات میں کھویا، ان کی دعائیں اور نیک تمنائیں ان کے ساتھ ہیں، دعا ہے اللہ تعالی سب کی مغفرت فرمائے۔
ٹرین حادثہ،حکومت مجرمانہ غفلت قبول کرنے کوتیارنہیں،مریم نواز
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
