ہومپاکستانجسٹس (ر)جاوید اقبال کی قیادت میں لاپتہ افراد کیلئے قائم قومی کمیشن نے 5722 کیسز نمٹادیئے

جسٹس (ر)جاوید اقبال کی قیادت میں لاپتہ افراد کیلئے قائم قومی کمیشن نے 5722 کیسز نمٹادیئے

اسلام آباد،چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال چیئرمین کی قیادت میں لاپتہ افراد کیلئے قائم قومی کمیشن نے 31 مئی 2021 تک 5722 کیسز نمٹادیئے۔تفصیلات کے مطابق مطابق جسٹس (ر)جاوید اقبال چیئرمین کی قیادت میں لاپتہ افراد کیلئے قائم قومی کمیشن کی شاندار کارکردگی رپورٹ جاری رک دی گئی، کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اب تک لاپتہ افراد کے آٹھ ہزار کیس کمیشن کوموصول ہو چکے ہیں جبکہ اس وقت لاپتہ افرادکی تعدادصرف دوہزار296 ہے جوکمیشن کی بڑی کامیابی ہے۔رپورٹ کے مطابق لاپتہ افراد کیلئے قائم قومی کمیشن کواپریل 2021تک لاپتہ افراد کے لئے قائم کمیشن کو 7873کیسز موصول ہوئے تھے، مئی 2021کے دوران 145نئے کیس لاپتہ افراد کیلئے قائم قومی کمیشن کو موصول ہوئے، جبری طور پر لاپتہ ہونے والے افراد سے متعلق کیسز کی تعداد مجموعی طور پر 8018 ہوگئی، 31مئی2021 تک5722 لاپتہ افراد کے کیسز نمٹا دیئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق لاپتہ افراد کیلئے قائم قومی کمیشن مئی2021 کے دوران 401 سماعتیں کیں، قومی کمیشن کے چئیرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال اورلاپتہ افراد کے قومی کمیشن کے دیگر معززممبران نے نہ صرف لاپتہ فرد کی فیملیز کا موقف سنا، لاپتہ افراد کے لواحقین نے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال اور لاپتہ افراد کے لئے قائم کمیشن کے دیگر معزز ممبران کی کوششوں کو سراہا۔،اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ لاپتہ افراد کے کمیشن کے چئیرمین کی حیثیت سے جسٹس جاوید اقبال اپنے عہدے کی تنخواہ نہیں لیتے اورنہ ہی سرکاری وسائل استعمال کرتے ہیں ، لاپتہ افراد کے قومی کمیشن کے صدر کی حیثیت سے کام کرنے کواپنا قومی فریضہ سمجھتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔