ہومٹاپ سٹوریالیکشن 2024 میں نواز شریف کا پہلا جلسہ، حافظ آباد میں جذباتی ہوگئے

الیکشن 2024 میں نواز شریف کا پہلا جلسہ، حافظ آباد میں جذباتی ہوگئے

حافظ آباد:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے آج سے پارٹی کی انتخابی مہم کا آغاز حافظ آباد سے کردیا۔ نوازشریف کا کہنا ہے کہ 5 ججوں نے 25 کروڑ عوام کے نمائندے کو فارغ کردیا ، مجھے نہ نکالا جاتا تو آج کوئی بھی ایسا شخص نہ ہوتا جس کے پاس روزگار نہ ہوتا، آج پاکستان ایشین ٹائیگر بن چکا ہوتا۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ آج کئی سال بعد حافظ آباد آکریادیں تازہ ہوگئیں، حافظ آباد والوں سے مجھے بہت پیار ہے،میں اپنے جذبات پر قابو نہیں پا سکا۔ میں نیایسا منظراور ایسا جذبہ پہلے کبھی نہیں دیکھا۔

جلسے کے شرکا کو سراہنے والے نوازشریف نے کہا کہ آپ سب لوگوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتاہوں، ملک سے باہر بھی آپ لوگوں کو ہمیشہ یادرکھا۔ مجھے 2017 میں صرف بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پرنکالا گیا۔ پانچ ججوں نے بیٹھ کر نوازشریف کو اقتدار سیہٹایا۔ اگر مجھے نہ نکالا جاتا تو آج کوئی بیروزگار نہ ہوتا۔جلسے سے خطاب کے دوران نواز شریف جذباتی ہوگئے، کارکنوں کی جانب سے آتش بازی پر زور دیکر کہا، یہ بند کر، یہ بند کرو، میں کوئی لمبی بات کرنے نہیں آیا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے نہ نکالا جاتا تو نوجوان بہترین نوکری پرفائز ہوتے،کاروبار ہوتا،بجلی و گیس کے بل کبھی مہنگے نہیں ہوتے۔ اگر میں ہوتا توآج پاکستان دنیا میں بہترین مقام حاصل کرچکاہوتا۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کوجعلی مقدمات میں الجھایا نہ جاتاتوحالات دوسرے ہوتے، ہم نے اس لوڈشیڈنگ ختم کی، ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ کیا، موٹروے بنایا،سفری سہولیات دیں۔ اگر ہماری حکومت ہوتی توایک موٹروے حافظ آبادسیبھی گزررہاہوتا۔

نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ حافظ آباد اور لاہورمیں کوئی فرق نہیں ہوناچاہیے۔ میرا مشن پاکستان کو اپنے پاں پر کھڑا کرنا ہے اور ہم پاکستان کو اپنے قدموں پر کھڑا کریں گے۔این اے 67 میں امیدوار سائرہ افضل تارڑ کے انتخابی جلسے میں شرکت کرنے والے نواز شریف کی 21 اکتوبر 2023 کو وطن واپسی کے بعد کسی عوامی جلسے میں یہ پہلی شرکت پے۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف انتخابی مہم کے دوران 12 سے 15 انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے۔

حافظ آباد میں مسلم لیگ (ن) کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا کہ آج میں پہلی بار حافظ آباد آئی ہوں، آج کا منظر پوری زندگی نہیں بھولوں گی، یہاں موجود سب کودل کی گہرایوں سے سلام پیش کرتی ہوں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔