ہومپاکستانوفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کورونا وائرس کو شکست دیدی

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کورونا وائرس کو شکست دیدی

اسلام آباد ،وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کورونا وائرس سے مکمل صحت یاب ہوگئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ویکسین موثر ہے اسی لیے کورونا سے جلد صحت یابی ممکن ہوئی ۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ وہ کورونا سے مکمل صحت یاب ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا کے دونوں ٹیسٹ منفی آئے ہیں، آج سے دوبارہ کام پر واپس آرہا ہوں، میری جلد صحت یابی کورونا ویکسین کے باعث ہی ممکن ہوئی۔انہوں نے کہا کہ یہ واضح ہے کہ کورونا ویکسین کام کرتی ہے اور یہ کوروناکیخلاف بہترین دفاع ہے۔واضح رہے کہ 25 مئی کو وفاقی وزیرتعلیم کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، اب انہوں نے صرف 8 دن میں ہی کورونا کو شکست دے دی ہے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔