اسلام آباد،ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران مزید 80 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 1ہزار3 84نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی )کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید80فراد چل بسے ۔ ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 20 ہزار930ہوگئی ہے،جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 24ہزار 667ہو گئی ہے ۔پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 3لاکھ40ہزار 557 ہوگئی ۔ جبکہ صوبے میں اب تک 10ہزار 084افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 19ہزار 447ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 5 ہزار 051افراد جان کی بازی ہار گئے ۔خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعدادایک لاکھ 33ہزار124ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 4095افراد چل بسے۔بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 25ہزار295کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 282مریض چل بسے ۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپرمتاثرہ افراد کی تعداد81 ہزار357جبکہ اموات کی تعداد763تک جاپہنچی ۔گلگت بلتستان میں اب تک 5 ہزار 533افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ 107افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 19 ہزار287ہوچکی ہے جبکہ 548افراد جان کی بازی ہار گئے ۔ملک بھرمیں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، این سی اوسی کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 4047فرادکوروناوائرس کوشکست دے چکے ہیں۔ ملک بھر میں اب تک 8لاکھ 48 ہزار685مریض کورونا کو شکست دے چکے ہیں ۔
پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 80 مریض انتقال کرگئے، 1384نئے کیسز رپورٹ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
