اسلام آباد (آئی پی ایس )جناح گارڈن ہاؤسنگ سوسائٹی کی مینجمنٹ فارغ، سوسائٹی کا چارج اے سی رولرزوخرف فدا ملک کو دیدیا گیا، ایڈمنسٹریٹر 60 دن میں انتخابات کروانے کے انتظامات مکمل کرے گا،۔تفصیلات کے مطابق فیڈرل ایمپلائز ہاؤسنگ سوسائٹی جناح گارڈن کے خلاف پلاٹس نہ دینے کی شکایت وزیراعظم سٹیزن پورٹل پر کی گئی تھی جس کے بعد انکوائری کرکے ڈپٹی رجسٹرار انسپکٹر کو تبدیل کردیا گیا تھا تاہم سوسائٹی کی مینجمنٹ کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات نے موجودہ مینجمنٹ کمیٹی کو ختم کرکے چارج اسسٹنٹ کمشنر رولرزوخرف فدا ملک کو دیدیا ہے۔ بطور ایڈمنسٹریٹر سوسائٹی اسسٹنٹ کمشنر ساٹھ دن میں انتخابات کروانے کے پابند ہونگے۔
وزیراعظم سٹیزن پورٹل پر شکایت ،جناح گارڈن ہاؤسنگ سوسائٹی کی مینجمنٹ فارغ ، سوسائٹی کا چارج اے سی رولرزوخرف فدا ملک کے حوالے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔


