اسلام آباد(آئی پی ایس ) وفاقی ترقیاتی ادارے(سی ڈی اے ) کی بروقت کارروائی سے سیاحتی مقام نیشنل پارک مارگلہ ہلز پر لگی آگ کو کنٹرول کرلیا گیا۔سی ڈی اے انتظامیہ کے مطابق آگ مارگلہ ہلز کے دو مقامات سنیاڑی اور تلہاڑ پر لگی ۔ سی ڈی اے اسٹاف کی ان تھک کوششوں سے آگ پرقابوپالیا گیا، آگ سے کسی قسم کا کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔ آگ کے باعث تلہاڑ ویلیج کے مقام پر12ایکڑ اور سنیاڑی کے مقام پر4ایکڑ رقبہ کونقصان پہنچا۔
سی ڈی اے کی بروقت کارروائی ، مارگلہ ہلز پر لگی آگ کو کنٹرول کرلیا گیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
