ہومپاکستانڈاکٹر فیصل سلطان کاآبپارہ مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ سنٹر کا دورہ ،ماں بچے کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ

ڈاکٹر فیصل سلطان کاآبپارہ مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ سنٹر کا دورہ ،ماں بچے کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ

اسلام آباد،معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے آبپارہ مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ سنٹر کا دورہ کیا اورسنٹر میں ماں بچے کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔تفصیلات کے مطابق پیر کو معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے آبپارہ مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ سنٹر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سنٹر میں ماں بچے کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ سینٹر بہترین سہولیات سے آراستہ ہے اس سے بھرپور فعال بنانا ہے، شہریوں کو ان سہولیات سے استفادہ حاصل کرنا چاہیے۔ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ حکومت ماں بچے کی صحت پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، حکومت ہسپتالوں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے پر عزم ہے۔انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں کی کارکردگی کو خود مانیٹر کر رہا ہوں، بہترین طبی اور معیاری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنارہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔