ہومپاکستانوزیراعظم اتوار کوایک بار پھر عوام سے فون پر براہ راست گفتگو کریں

وزیراعظم اتوار کوایک بار پھر عوام سے فون پر براہ راست گفتگو کریں

اسلام آباد، وزیراعظم عمران خان 30مئی بروز اتوار سہ پہر 3بجے ایک بار پھر عوام سے فون پر براہ راست گفتگو کریں گے اور سوالات کے جواب دیں گے،اس حوالے سے سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان سے فون پر آپکی براہِ راست بات چیت کی چوتھی نشست – انشا اللہ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سے آپکی گفتگو ٹیلی ویژن، ریڈیو اور ڈیجیٹل میڈیا پر براہ راست نشر کی جائیگی۔وزیراعظم سے بات کرنے کے لیے فون نمبر 051-9224900پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے ہیش ٹیگ کا بھی استعمال کیا کہ #آپکاوزیراعظمآپکے_ساتھ ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔