ہوماسلام آبادضلعی انتظامیہ کی اشیا خوردونوش کی گراں فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری

ضلعی انتظامیہ کی اشیا خوردونوش کی گراں فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری

اسلام آباد(سب نیوز )ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن کی ہدایت پر مجسٹریٹ صدر زون،میر یامین نے تھانہ سنگجانی کی حدود میں واقع مختلف مارکیٹوں میں اشیا خوردونوش کے معیار مقدار اور سرکاری نرخ نامے کے مطابق فروخت کو یقینی بنانے کے لیے چیک پرتال کیں۔دوران چیک پرتال زائد معیار اشیا خوردونوش اور ارزاں نرخوں پر فروخت کرنے والے عناصر پر مبلغ 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ضلعی انتظامیہ نے ماحولیاتی الودگی کے پھیلا کے روکنے کے لیے پولی تھین بیگز پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔پولی تھین بیگز کا استعمال کرنے والے دوکانداروں کو ضلعی انتظامیہ کی سخت وارننگ جاری کی گئی۔ شہریوں کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گراں فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیکوسراہاگیا۔۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔