اسلام آباد(سب نیوز)سی ڈی اے مزدور یونین سی بی اے کمیٹی ہائی وے انکوائری روڈ ڈائریکٹوریٹ کے زیرِ اہتمام مزدور یونین کے نائب صدر و ایگزیکٹو چیئرمین عابد حسین باجوہ سمیت دیگر ملازمین کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ایک پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یسین تھے۔
تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر روڈ ڈائریکٹوریٹ لطف اللہ وٹو، ڈپٹی ڈائریکٹر ثنا اللہ ورک، صدر مزدور یونین اورنگزیب خان، سرپرستِ اعلی حاجی صابر، سپریم ہیڈ مرزا سعید اختر، سینئر رہنما صوفی محمود علی، اصغر مغل، چوہدری زاہد، ذوالقرنین ججہ، روڈ کمیٹی کے چیئرمین چوہدری انور، صدر وقار خان، عمران اللہ، ایاز عباسی، زاہد محمود، چوہدری نبیل، ملک اکمل شہزاد، گوہر الہی، حافظ عمران صادق سمیت سینکڑوں ملازمین اور یونین عہدیداران نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یسین نے عابد حسین باجوہ اور دیگر ریٹائر ہونے والے ملازمین کی ادارے اور مزدور یونین کے لیے طویل عرصہ تک انجام دی جانے والی خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔
انھوں نے کہا کہ سی ڈی اے مزدور یونین کا یہ طرہ امتیاز ہے کہ وہ ان ملازمین کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے جنہوں نے اپنی زندگی کا ایک بڑا حصہ ادارے کی ترقی، ملازمین کی فلاح و بہبود اور اپنے فرائض کی انجام دہی میں صرف کیا۔انھوں نے کہا کہ عابد حسین باجوہ نے مزدور یونین کے پلیٹ فارم سے ملازمین کے حقوق اور فلاح و بہبود کے لیے بھرپور کردار ادا کیا۔ ان کی طویل عرصہ تک ادارے اور مزدور یونین کے لیے خدمات قابلِ قدر اور قابلِ تحسین ہیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ایسے محنتی اور مخلص ملازمین ادارے کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں اور ان کی خدمات کو سنہری حروف میں یاد رکھا جائے گا۔تقریب کے اختتام پر سی ڈی اے مزدور یونین کی جانب سے عابد حسین باجوہ اور دیگر ریٹائر ہونے والے ملازمین کو اعزازی شیلڈز اور تحائف پیش کیے گئے اور ان کے لیے نیک تمناں کا اظہار کیا اور ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیاگیا۔
