ہومپاکستانآزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کا شیڈول جاری

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کا شیڈول جاری

مظفرآباد(سب نیوز) آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کا شیڈول جاری کردیا گیا۔اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق دونوں عہدوں کیلئے کاغذات نامزدگی کل جمع کرائے جائیں گے جبکہ انتخابی عمل مکمل ہونے کے بعد نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔شیڈول کے مطابق اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی صبح 10 بجے سے 11 بجے تک جمع ہوں گے۔
کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال صبح 11 بج کر 15 منٹ پر کی جائے گی، جس کے بعد امیدواروں کی فہرست ساڑھے 11 بجے تک جاری کردی جائے گی۔امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی واپس لینے کا آخری وقت صبح 11 بج کر 45 منٹ مقرر کیا گیا ہے، کاغذات واپس لینے کا وقت ختم ہونے کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست دوپہر 12 بجے جاری کی جائے گی۔شیڈول کے مطابق آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر کا انتخاب دوپہر 2 بجے ہوگا، جبکہ ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کیلئے ووٹنگ دن 3 بجے اسمبلی سیکریٹریٹ میں ہوگی۔
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس اسپیکر چوہدری لطیف اکبر کی زیر صدارت منعقد ہوگا، جس میں نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کا عمل مکمل کیا جائے گا۔نئی اسمبلی کے ارکان کی حلف برداری کے بعد اب اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب حکومت سازی کے عمل کا اہم مرحلہ قرار دیا جا رہا ہے۔دونوں عہدوں کیلئے امیدواروں کے نام سامنے آنے کے بعد اسمبلی میں سیاسی سرگرمیاں مزید تیز ہونے کا امکان ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔