ہومتازہ ترینپی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات: کاغذات نامزدگی کی وصولی کا عمل مکمل

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات: کاغذات نامزدگی کی وصولی کا عمل مکمل

لاہور: تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کے سلسلہ میں کاغذات نامزدگی کی وصولی کا عمل مکمل ہوگیا۔بانی چیئرمین کے نامزد کردہ امیدوار برائے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دئیے، کاغذاتِ نامزدگی ریٹرننگ افسر سردار مصروف خان ایڈووکیٹ نے وصول کئے۔

سینئر مرکزی رہنما احمد اویس بیرسٹر گوہر علی خان کے تجویز کنندہ ہیں، مرکزی سیکرٹری اطلاعات رف حسن چیئرمین کے انتخاب کیلئے بیرسٹر گوہر علی خان کے تائید کنندہ ہیں۔چیف الیکشن کمشنر تحریک انصاف نیاز اللہ نیازی ایڈووکیٹ بھی مرکزی سیکرٹریٹ میں موجود ہیں۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری دن تھا، بیرسٹر گوہر کے علاوہ کسی اور نے چیئرمین کے عہدے کے لئے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔