دبئی میں عالمی ماحولیاتی کانفرنس کوپ 28 میں شرکت کے لیے نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ برطانوی شاہ چارلس کے ہمراہ کانفرس ہال میں آئے۔
ترک صدر رجب طیب اردگان اور امیر قطر شیخ تمیم بن حمدالثانی بھی ایک ساتھ کانفرنس ہال پہنچے۔
علاوہ ازیں دبئی میں عالمی موسمیاتی کانفرنس آف پارٹنر 28 سے خطاب کرتے ہوئے انتونیو گوتیرس نے کہا کہ ہم پیرس موسمیاتی معاہدے کے مقاصد سے میلوں دور ہیں۔
انتونیو گوتیرس نے کہا کہ فوسل ایندھن کو جلانا بند کیا جانا چاہیے، فوسل فیول کمپنیاں فرسودہ کاروباری ماڈل کو دُگنا نہ کریں۔
نگران وزیراعظم کی برطانوی شاہ چارلس کے ہمراہ کوپ28میں شرکت
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
