ہومپاکستانعام انتخابات، ن لیگ کو اسلام آباد کے قومی اسمبلی کے 3حلقوں کیلئے 21درخواستیں موصول

عام انتخابات، ن لیگ کو اسلام آباد کے قومی اسمبلی کے 3حلقوں کیلئے 21درخواستیں موصول

اسلام آباد(سب نیوز)اسلام آباد کی 3 قومی اسمبلی کی نشستوں کیلئے امیدواروں کے انٹرویو کئے گئے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کو اسلام آباد کی قومی اسمبلی کے تین حلقوں کیلئے 21امیدواروں کی درخواستیں موصول ہوئیں، اسلام آباد کے قومی اسمبلی کے حلقوں میں این اے 46، این اے 47اور این اے 48شامل ہیں۔
حلقہ این اے 46کیلئے 4امیدواروں کی درخواستیں موصول ہوئیں، این اے 47کے لئے مقابلہ سخت رہا، 12امیدواروں نے ٹکٹ کے لئے درخواستیں دیں، این اے 48سے 5امیدواروں نے ٹکٹوں کیلئے درخواستیں دیں۔

این اے 46 میں سید ذیشان شاہ، نور اعوان اور انجم عقیل کے درمیان ٹکٹ کے لئے مقابلہ ہے، این اے 47 سے ڈاکٹر طارق فضل چودھری، شیخ عنصر عزیز، ذیشان شاہ اور وقار احمد کے درمیان مقابلہ سخت ہوگا، این اے 48 سے چودھری رفعت جاوید امیدواروں میں شامل ہیں۔انٹرویو کمیٹی تینوں حلقوں سے تین تین امیدواروں کو شارٹ لسٹ کرکے درخواستیں مرکزی پارلیمانی بورڈ کو بھجوائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔