ہومپاکستانبلاول وزیراعظم کے امیدوار ہیں، زرداری نے جو کہا اسے سمجھنے کی ضرورت ہے:خورشید شاہ

بلاول وزیراعظم کے امیدوار ہیں، زرداری نے جو کہا اسے سمجھنے کی ضرورت ہے:خورشید شاہ

سکھر: پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہیکہ آصف زرداری نے جو کہا اسے سمجھنے کی ضرورت ہے۔سکھر میں میڈیا سے گفتگو میں خورشید شاہ نے کہا کہ بلاول بھٹو وزیراعظم کے امیدوار ہیں، جو آصف زرداری نیکہا ہے اسے سمجھنے کی ضرورت ہے، فیصلہ سی ای سی کرتی ہے، اگر آصف زرداری اعلان کردیں گے تو طریقہ کار تبدیل ہوجائے گا، اس تناظر میں آصف زرداری نے ایسا کہا ہے کہ وہ امیدوار نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میاں صاحب نے 2014 میں سلوگن دیا تھا ووٹ کو عزت دو، کیا آپ دے رہے ہیں؟ آپ کے لوگ تو کہہ رہے ہیں کہ ہم اسٹیبلشمنٹ کے لوگ ہیں اور اسٹیبلشمنٹ ہمارے ساتھ ہے، یہ ووٹ کو عزت دو والا نہیں پارٹی کا مسئلہ ہے۔پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ ہم نظریاتی سیاست کرتے ہیں اور ہمارے لیڈرز نے جو وعدے کیے وہ مکمل کیے ہیں، کوئی اور جماعت بتا دے کہ اس نے اپنے منشور پر عمل کیا ہو۔ خورشید شاہ نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم اقتدار میں رہی اب ووٹ کیلئے جارہی ہے تو کچھ ڈرامہ تو کرے گی، کراچی ہمارا اور ہم کراچی کے ہیں۔پی پی رہنما نے فری فیئر انتخابات کو الیکشن کمیشن کیلئے چیلنج قرار دیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔