ہومبریکنگ نیوزجنگ بندی کے باوجود اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ،8فلسطینی شہید

جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ،8فلسطینی شہید

غزہ(سب نیوز)حماس کیساتھ 4 روزہ جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیلی فورسز کے مغربی کنارے پر حملوں کے نتیجے میں مزید 8 فلسطینی شہید ہو گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے رفاہ اور خان یونس سے شمالی غزہ واپس جانے والے فلسطینی شہریوں کو فائرنگ کرکے شہید کر دیا ، فائرنگ سے 11 فلسطینی زخمی بھی ہو گئے۔

الجزیرہ کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسرائیل کی جانب سے پمفلٹ کے ذریعے فلسطینی شہریوں کو شمالی غزہ میں نہ جانے کا انتباہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ غزہ میں جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی اور شمالی غزہ ایک جنگی علاقہ ہے، جہاں شہریوں کو جانے سے گریز کرنا چاہیے۔

اسرائیلی فوج نے شمالی اور جنوبی غزہ کو ملانے والی شاہراہ صلاح الدین کو بھی بند کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے کے جنین اسپتال اور ابن سینا اسپتال پر دھاوا بول دیا، ہلال احمر کے مطابق ایمبولینسوں کو اسپتال جانے سے روکا جا رہا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔