اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد ایکسپریس وے سروس روڈ منصوبے میں تاخیر سوئی گیس کی لائن کے باعث ہوئی، تاہم آئندہ 60 روز میں سروس روڈ مکمل کرلی جائے گی۔ اسلام آباد ایکسپریس وے کو موٹروے طرز پر بنانے جا رہے ہیں، جس سے اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان سفر کا دورانیہ کم ہوگا۔
ایکسپریس وے سروس روڈ کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ منصوبے سے بڑی آبادی کو فائدہ ہوگا، جبکہ کورال سے آگے بھی سروس روڈ کی توسیع پر غور کیا جا رہا ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ اے این ایف اور این سی سی آئی اے دونوں ایسے ادارے ہیں جن کی استعداد کار بڑھانے کی ضرورت ہے۔ ایف آئی اے مافیاز کے خلاف کافی کام کر رہا ہے۔ ڈی آئی جی محمد بن اشرف کے واقعے کی کمزور ایف آئی آر سے متعلق سوال پر محسن نقوی نے کہا کہ اس کیس میں بہت دبا تھا۔
فاطمہ اصغر کیس کو سفر میں ہونے کے باوجود خود دیکھ رہا تھا، اس کیس میں بچی کے والد مقدمہ درج نہیں کرا رہے تھے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ پولیس اس کیس کی مثر تحقیقات کر رہی ہے اور آئندہ بھی کرے گی۔وزیر داخلہ نے کہا کہ ان کے علم میں اسلام آباد کی توسیع کا کوئی منصوبہ نہیں۔ اسلام آباد میں گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران 28 فیصد زیادہ درخت لگائے گئے ہیں، جبکہ درختوں کے حوالے سے سپارکو کی رپورٹ بھی آچکی ہے۔
