اسلام آباد (سب نیوز): پاکستان نے مملکتِ مراکش کی حکومت اور عوام کو یومِ آزادی کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
اس حوالے سے جاری کردہ تہنیتی پیغام میں پاکستان نے مراکش کی حکومت اور عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ملک کی مسلسل ترقی، خوشحالی، امن اور استحکام کے لیے دعا کی۔
پیغام میں کہا گیا کہ ’’مملکتِ مراکش کی حکومت اور عوام کو یومِ آزادی پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کے لیے مسلسل امن، ترقی اور خوشحالی کے خواہاں ہیں۔‘‘
پاکستان اور مراکش کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات قائم ہیں، جو باہمی احترام، یکجہتی اور تعاون پر مبنی ہیں۔
