کامونکی(سب نیوز)کامونکی میں استحکام پاکستان پارٹی کے ورکرز کنونشن کیلئے سٹیج تیارکرلیاگیا۔کارکنان میں جوش وخروش ،پنڈال کی طرف لوگوں کی آمد جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق سٹیج 80فٹ لمبا، 32فٹ چوڑا اور30فٹ بلند بنایا گیا ہے،فلیکسز اور آئی پی پی کےپارٹی پرچموں کی بہار ہے ، شہر کو بھی سجا دیاگیا،چیئرمین جہانگیرترین اور صدر علیم خان ورکرز سے خطاب کریں گے۔
