ہوماسلام آباداسرائیل کی فلسطین پر بمباری کے خلاف شیعہ علماکونسل کی احتجاجی ریلی

اسرائیل کی فلسطین پر بمباری کے خلاف شیعہ علماکونسل کی احتجاجی ریلی

ملیر (رپورٹ رضوان جوکھیو)اسرائیل کی جانب سے فلسطین کے مسلمانوں پر بمباری کرنے کے خلاف شیعہ علماکونسل کی جانب سے مولانا نشان حیدر، مولانا منظور حسین، مولانا محمد حسن الحسینی، مولانا بلاول حسین، شاہنواز حیدری، مولانا انصاف علی حیدری کی رہنمائی میں اسٹیل ٹاؤن امام بارگاہ سے ملیر پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی میں شریک مظاہرین نے اسرائیل اور امریکا کے خلا ف شدید نعرے بازی کی، اس موقع پر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر بمباری ہو رہی ہے بمباری میں معصوم بچے اور خواتین شہید ہو رہی ہیں، ظالم اسرائیل کے خلاف اسلامی دنیا کے تمام ممالک کے سربراہ مزاحمت کے بجاصرف مذمتی بیان دے رہے ہیں، اسرائیل اور آمریکا مسلمان دنیا کے دشمن ہیں، مسلمانوں کو ان ظالموں کے خلاف متحد ہونا پڑیگا، انہوں نے کہاکہ اسرائیل فلسطین پر جو ظلم کر رہا ہے اس کے لیے یورپ کے ملک آواز اٹھانے کے بجائے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔