ملیر (رپورٹ رضوان جوکھیو)فلسطینیوں پر اسرائیل کے ظلم کے خلاف اہلسنت و جماعت اور انجمن طلبااسلام کی جانب سے مولانا محمد اکرم سعیدی، مبشر حسین، بابا اجمل خان، مولانا مرتضی قادری، عبدالستار بٹ اور دیگر کی رہنمائی میں گلشن حدید دیار حبیب مسجد کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، اس موقع پر مولانا اکرم سعیدی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسرائیل نے فلسطین پر ظلم کی انتہاکردی ہے، اسرائیل کے ظلموں کے خلاف اقوام متحدہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، فلسطینیوں پر ہونے والے ظلم کا کوئی نوٹس لینے کو تیار نہیں ہے، انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان جہاد کا اعلان کرے، انجمن طلبااسلام ایک لاکھ سے زائد نوجوانوں کو جہاد کے لیے تیار کر چکی ہے، فلسطینیوں پر ہونے والے ظلموں کے خلاف دنیا کی تمام مسلمان ممالک کو متحد ہوکر آواز بلند کرنی چاہیے ۔
ہوماسلام آبادفلسطینیوں پر اسرائیل کے ظلم کے خلاف اہلسنت و جماعت اور انجمن طلبااسلام کا احتجاجی مظاہرہ
فلسطینیوں پر اسرائیل کے ظلم کے خلاف اہلسنت و جماعت اور انجمن طلبااسلام کا احتجاجی مظاہرہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
