ہومپاکستانپاکستانی تیل بردار جہاز باب المندب سے نکلنے میں کامیاب، پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کی نوید

پاکستانی تیل بردار جہاز باب المندب سے نکلنے میں کامیاب، پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کی نوید

اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے امید ظاہر کی ہے کہ آئندہ 4 روز میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی آنا شروع ہوجائے گی۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ باب المندب میں پھنسے ہوئے تیل بردار جہاز اب روانہ ہو چکے ہیں، جس کے بعد عالمی سپلائی میں بہتری آنے کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند دنوں سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں جو اضافہ دیکھنے میں آیا، وہ صورتحال اب بہتری کی جانب بڑھ سکتی ہے۔علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ اوگرا کو مقررہ فارمولے کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کرنا ہوتا ہے، جبکہ حکومت قیمتوں کے معاملات کا جائزہ لے رہی ہے۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ آئل ٹینکرز مالکان کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹینکرز کے کرایوں اور کوٹے سے متعلق معاملات پر بھی کمیٹی کام کرے گی تاکہ مسائل کا حل نکالا جاسکے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔