ہوماسلام آبادکے الیکٹرک کی جانب سے ہیٹ اسٹروک سے بچا ؤکے لیے آگاہی کیمپ کا انعقاد

کے الیکٹرک کی جانب سے ہیٹ اسٹروک سے بچا ؤکے لیے آگاہی کیمپ کا انعقاد

ملیر(رضوان جوکھیو) کے الیکٹرک کی جانب سے گلشن حدید کی اللہ والی چورنگی پر کرونا وبا اور ہیٹ اسٹروک سے بچا ؤکے لیے آگاہی کیمپ کا انعقاد کیا گیا، کیمپ کے دوران عوام کو کرونا وبا اور ہیٹ اسٹروک سے بچا ؤکے لیے آگاہی کے ساتھ ساتھ ماسک، سینیٹائزر، منرل واٹر اور دیگر ضروری اشیابھی تقسیم کی گئی، اس موقع پر کے الیکٹرک کے اعلی افسران ڈپٹی کلسٹر نسیم جانی شیخ، جنرل مینیجر شیراز خان، ڈی جی ایم قمر راجپر، ڈی جی ایم مظہر شر، مینیجر زین العابدین، مینیجر غلام مصطفی ابڑو اور علاقہ معززین و پیپلز پارٹی رہنماآغا طارق پٹھان، عرس کھڑو، صفدر بھٹی، عبدالرسول بلالی، غنی ناریجو، ملیر پریس کلب کے صدر مرتضی چانڈیو، صدر الدین شیخ سمیت دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی، اس کے بعد کے الیکٹرک کے اعلی افسران نے ملیر پریس کلب کا دورہ کیا اور میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کے الیکٹرک کی جانب سے ملیر کے دیہی علاقوں میں بجلی پہنچانے اور جن علاقوں میں بجلی موجود ہے وہاں بہتری لانے کے لیے کام کر رہے ہیں، کئی علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کو ختم کیا گیا ہے جبکہ مزید علاقوں میں لوڈشیڈنگ کے حوالے سے ملنے والی شکایات پر بھی توجہ دے رہے ہیں، انہوں نے مزید کہاکہ غریب اور بے پہنچ افراد کے لیے بجلی کے بلوں کے حوالے سے تمام جلد ریلیف پروگرام شروع کیا جائے گا، جس کی آگاہی مہم چلائی جائے گی اور اس حوالے سے عوام کو بھی اپیل کرینگے کہ وہ بلوں کے حوالے سے جو شکایات ہیں وہ درخواستیں جمع کرانا شروع کریں تاکہ مہم کی شروعات سے پہلے ازالہ ہو سکے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔