Sunday, May 24, 2026
ہومبریکنگ نیوزچیئرمین سی ڈی اے وبورڈ ممبران کی تقرری کا معاملہ ،اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکرٹریز کابینہ ، داخلہ اور اسٹبلشمنٹ ڈویژن سے جواب طلب کر لیا

چیئرمین سی ڈی اے وبورڈ ممبران کی تقرری کا معاملہ ،اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکرٹریز کابینہ ، داخلہ اور اسٹبلشمنٹ ڈویژن سے جواب طلب کر لیا

اسلام آباد(سب نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیئرمین سی ڈی اے اور سی ڈی اے بورڈ ممبران کی تعیناتی چیلنج کرنے کی درخواست پر ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی ،اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکرٹریز کابینہ ، داخلہ اور اسٹبلشمنٹ ڈویژن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی ،سی ڈی اے لیبر یونین کے سیکرٹری امان اللہ نے درخواست دائر کر رکھی ہے وکیل درخواست گزار کاشف ملک ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے ،سی ڈی اے وکیل کاشف ملک نے موقف اپنایا کہ 2018 کے ہائیکورٹ کے ایک فیصلے کے تناظر میں تعیناتی قانون کی خلاف ورزی ہے، تعینات افسران کا نہ ہی متعلقہ شعبے میں تجربہ ہے نہ ہی تعلیم ہے، سی ڈی اے میں تعینات ایک سو سے زائد ڈیپوٹیشن پر آئے مختلف محکمہ جات لوگوں کو لایا گیا ہے ،ہائیکورٹ نے اپنی ججمنٹ میں لکھا تھا کہ ایکس آفیشو چیئرمین یا ممبر بورڈ تعینات نہیں ہوسکتا ، انہوں نے استدعا کی کہ چیئرمین اور بورڈ ممبران کی تعیناتی ہائیکورٹ کے حکم کی خلاف ورزی عہدوں پر کام کرنے سے روکا جائے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔