Sunday, May 24, 2026
ہومبریکنگ نیوزنومئی واقعات: یاسمین راشد، اعجاز چودھری پر فردِ جرم عائد

نومئی واقعات: یاسمین راشد، اعجاز چودھری پر فردِ جرم عائد

لاہور(نیوزڈیسک) 9 مئی واقعات میں تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد، اعجاز چوہدری اور روبینہ جمیل پر فردِ جرم عائد کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور میں ملزمان نے صحتِ جرم سے انکار کردیا۔
عدالت نے مقدمے کے گواہان کو 16 دسمبر کو بیانات ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کرلیا۔
ملزمان کو گزشتہ سماعت پر چالان کی کاپیاں تقسیم کی گئی تھیں۔
واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں دو مقدمات درج ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔