ہومپاکستاناقدام قتل کے درج مقدمہ کے گرفتارملزم کی حوالات سے ٹک ٹاک سوشل میڈیا پروائرل ،تھانہ محرر معطل

اقدام قتل کے درج مقدمہ کے گرفتارملزم کی حوالات سے ٹک ٹاک سوشل میڈیا پروائرل ،تھانہ محرر معطل

رحیم یارخان(آئی پی ایس)اقدام قتل کے درج مقدمہ کے گرفتارملزم کی حوالات سے ٹک ٹاک سوشل میڈیا پروائرل ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کا ایکشن ،تھانہ محرر معطل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق اقدام قتل سمیت دیگر دفعات کے گرفتار ملزم جس نے ساتھیوں کی مدد سے عیدالفطر کے روز اندھا دھند فائرنگ کرکے 5افراد کو شدید زخمی کردیاجسے چند روز قبل پولیس نے 2ساتھیوں سمیت گرفتارکیاتھا گزشتہ روز گرفتارملزم خالد چانڈیہ کی حوالات سے ٹک ٹاک سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں گرفتار ملزم مونچھوں کو تا دیتے ہوئے دکھایاگیا ہیٹک ٹاک سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز نے نوٹس لیتے ہوئے فوری طورپر محرر تھانہ سٹی خان پور ساجد غنی کو معطل کردیا ہے۔ واضح رہے کہ گرفتارملزم خالد چانڈیہ نے اپنے ساتھیوں جاوید چانڈیہ شہروز چانڈیہ وغیرہ کے ہمراہ عید الفطر کے روز اندھا دھند فائرنگ کرکے مخالفین کے 5افراد کوشدید زخمی کردیاتھا جس پر ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر323/21بجرم324/436,427,148,149 کا اندراج کیا گیا تھا ملزم کو دو ساتھیوں سمیت چند روز قبل ہی پولیس نے گرفتارکرکے کارروائی شروع کررکھی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔