ہومپاکستانوفاقی وزارت تعلیم نے 6 جون تک اسکولزبند رکھنے کا اعلان کردیا

وفاقی وزارت تعلیم نے 6 جون تک اسکولزبند رکھنے کا اعلان کردیا

اسلام آباد،وفاقی وزارت تعلیم نے ملک کے مختلف شہروں میں اسکولز 6 جون تک بند رکھنے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق وزارت تعلیم کی جانب سے کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور،کوئٹہ اور مظفرآباد سمیت کئی شہروں میں اسکولز 6جون تک بند رکھنے کا اعلان کیا گیاہے،فیصل آباد،گجرات اور ملتان سمیت پنجاب کے 20، حیدرآباد، سکھر سمیت سندھ کے 12 جبکہسوات اور صوابی سمیت خیبر پختونخوا کے 14اضلاع کے اسکول اب 6 جون کو کھلیں گے،مختلف شہروں میں اسکولوں کو بند رکھنے کا فیصلہ کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5فیصد سے زیادہ ہونے پر کیا گیا جب کہ 5فیصد سے کم شرح والے شہروں میں اسکول 24مئی سے کھلیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔