ہومپاکستانوزیراعظم آج ماشکیل تانوکنڈی روڈ کا سنگ بنیاد رکھیں گے

وزیراعظم آج ماشکیل تانوکنڈی روڈ کا سنگ بنیاد رکھیں گے

اسلام آباد،وزیراعظم عمران خان آج ماشکیل تانوکنڈی روڈ کا سنگ بنیاد رکھیں گے، منصوبہ2سال میں مکمل ہوگاجس سے تقریبا 4 ہزار لوگوں کو روزگار ملے گا۔تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر شہبازگل نے سماجی رابطے کی ویب سا ئٹ ٹویٹر پر بتایا کہ وزیراعظم آج ماشکیل تانوکنڈی روڈکاسنگ بنیادرکھیں گے، نوکنڈی اور تفتان بارڈرکے قریب بلوچستان کا پسماندہ،دوردرازعلاقہ ہے، اس2رویہ سڑک کے منصوبے پر تقریبا 7ارب روپے لاگت آئے گی، منصوبہ2سال میں مکمل ہوگا، جس سے تقریبا4 ہزار لوگوں کو روزگار ملے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔