ہومپاکستانوقت آگیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں انسانیت کے خلاف جرم کی ذمہ دار نسل پرست اسرائیلی حکومت کا نام لیا جائے، ڈاکٹر شیریں مزاری

وقت آگیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں انسانیت کے خلاف جرم کی ذمہ دار نسل پرست اسرائیلی حکومت کا نام لیا جائے، ڈاکٹر شیریں مزاری

اسلام آباد،وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئترس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ معزز سیکرٹری جنرل اب وقت آگیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں انسانیت کے خلاف ہونے والے اس جرم کی ذمہ دار نسل پرست اسرائیلی حکومت کا نام لیا جائے، حفاظت کی ذمہ داری آپ کی ہے اور آپ کے پاس چارٹر کا چیپٹر 7 ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ محض بیانات سے اب کچھ نہیں ہوگا، اقوام متحدہ کسی سیکرٹری جنرل کے ذریعہ ایکشن لیکر اپنی کمزوری کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔