ہومشوبزاداکارہ منال خان اور احسن محسن نے منگنی کرلی

اداکارہ منال خان اور احسن محسن نے منگنی کرلی

کراچی(آئی پی ایس)معروف اداکارہ منال خان اور ان کے قریبی دوست احسن محسن اکرام کی بھی بات پکی ہوگئی۔منال خان نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر اپنی اور احسن محسن اکرام کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرکے مداحوں کو بتایا کہ انہوں نے اور احسن نے ایک دوسرے کو اپنا جیون ساتھی چن لیا ہے۔ منال خان نے احسن کے ساتھ اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہاں کردی ہے۔احسن محسن نے بھی اپنی اور منال خان کی بات پکی ہونے کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرائیں اور منال خان سے وعدہ کیا کہ وہ زندگی کی آخری سانس تک ان سے محبت کریں گے۔منال خان اور احسن محسن اکرام کی تصاویر پورے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں ،اداکارہ کی بہن اور دیگر فنکاروں کے ہمراہ منال خان کے مداحوں نے بھی دونوں کو نئی زندگی کی مبارکباد دی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔