اسلام آباد(آئی پی ایس )محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد،لاہور اور پشاور میں بارش کا امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان میں بھی گرج چمک کے ساتھ بادل برسنے کی توقع ہے۔موسم کا حال بتانے والوں نے آج لاہور، گوجرانوالہ اور جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ سوات، چترال، مانسہرہ میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ سندھ میں تھرپارکر، مٹھی، میر پور خاص اور دیگر علاقوں میں بھی بادل برسنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سنادی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
