ہومکامرسملک میں فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 7 ہزار 250 روپے تک جا پہنچی

ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 7 ہزار 250 روپے تک جا پہنچی

کراچی (آئی پی ایس)مقامی صرافہ مارکیٹوں میں گزشتہ دو روز کے دوران فی تولہ سونا کی قیمت میں ایک ہزار 250 روپے کا اضافہ ہوگیا۔سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اضافے سے سونا کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 7 ہزار 250 روپے تک جا پہنچی ہے۔عالمی مارکیٹ میں فی اونس تولہ سونا کی قیمت میں 18ڈالر اضافے کے بعد سونا 1870 ڈالر کا ہوگیا جس سے پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں سونا مزید مہنگا ہوگیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔