Wednesday, June 24, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومتازہ ترینامیر جماعت اسلامی سراج الحق ایران پہنچ گئے

امیر جماعت اسلامی سراج الحق ایران پہنچ گئے

امیرِ جماعتِ اسلامی سراج الحق 4 روزہ دورہ پر ایران پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق جماعتِ اسلامی کے ترجمان قیصر شریف کا کہنا ہے کہ سراج الحق ایران کے سیاسی و مذہبی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ سراج الحق اپنے دورے کے دوران ایران کے رہنماؤں سے مسئلہ فلسطین پر تبادلۂ خیال کریں گے اور امت کے اتحاد سے متعلق پروگرامز میں شرکت اور خطاب کریں گے۔
نائب امیر کے پی صابر اعوان، ڈائریکٹر امور خارجہ آصف لقمان بھی 4 روزہ دورے پر سراج الحق کے ہمراہ ہیں۔
قیصر شریف کا یہ بھی کہنا ہے کہ سراج الحق کی غیر موجودگی میں لیاقت بلوچ قائم مقام امیرِ جماعت ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔