Wednesday, June 24, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزفواد چودھری کو جاری محکمہ اینٹی کرپشن کا نوٹس معطل

فواد چودھری کو جاری محکمہ اینٹی کرپشن کا نوٹس معطل

راولپنڈی(نیوزڈیسک) سابق وفاقی وزیر فوادچودھری کو جاری محکمہ اینٹی کرپشن کا نوٹس معطل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی عدالت میں پی ٹی آئی رہنما فوادچودھری نے محکمہ اینٹی کرپشن کے نوٹس کے خلاف درخواست دائر کردی جس میں پنجاب حکومت، ڈی جی اینٹی کرپشن کو فریق بنایا گیا۔
پٹیشن ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اینٹی کرپشن کا نوٹس انتقامی کارروائی ہے اسے معطل کیا جائے، کوئی جرم نہیں کیا، پٹیشن آج ہی سماعت کرنے کی استدعا منظور کی جائے۔
فواد چودھری کی اینٹی کرپشن خلاف پٹیشن کو نمبر لگا دیا گیا اور جسٹس مرزا وقاص رؤف نے پٹیشن کی سماعت کی۔ سماعت پر فوادچودھری کے وکیل فیصل چودھری ایڈووکیٹ نے کہا کہ فواد چوہدری پر زمینوں پر نوٹس سیاسی انتقامی کارروائی ہے، تمام قواعد و ضوابط پورے کیے گئے۔
عدالت نے کہا کہ محکمہ اینٹی کرپشن فوادچودھری کو تنگ ہراساں کرنے سے باز رہے۔ بعدازاں عدالت نے محکمہ اینٹی کرپشن کو 8 نومبر کو ریکارڈ سمیت پیش ہونے کا حکم جاری کردیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔