اسلام آباد،اوگرا نے یپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافی کی سمری حکومت کو ارسال کر دی جس میں پیٹرولیم مصنوعات 3 روپے 25 پیسے فی لٹر تک مہنگی کرنے کی سفارش کی گئی۔آئندہ 13 روز کے لیے وزارت پیٹرولیم کو بھیجی گئی سمری میں پیٹرول ایک روپیہ 25 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی۔ذرائع کے مطابق اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی گئی ہے جس میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت ایک روپے 90پیسے بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔ اوگرا نے فی لیٹر ڈیزل 3 روپے 25 پیسے مہنگا کرنے کی تجویز دی ہے تاہم پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی۔
مہنگائی کی چکی میں پسے عوام پر پیٹرول بم گرانے کی تیاری
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
