ہومپاکستاناین سی او سی کی ہدایات پر عملدرآمد سے کورونا وائرس کا گراف نیچے آیا ہے ،فرخ حبیب

این سی او سی کی ہدایات پر عملدرآمد سے کورونا وائرس کا گراف نیچے آیا ہے ،فرخ حبیب

اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ این سی او سی کی ہدایات پر عملدرآمد سے کورونا وائرس کا گراف نیچے آیا ہے ،دوسری جانب مریم صفدر ذاتی مفادات کے تحفظ کے لئے اجتماع کرکے لوگوں کی جانیں خطرے میں ڈال رہی ہیں۔پیر کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹٹویٹ میں وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ ایک طرف عوام نے این سی او سی کی ہدایات کے مطابق ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کیا جس کے باعث کورونا کا گراف نیچے آنا شروع ہوگیا ہے ، دوسری جانب کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مریم صفدر ذاتی مفادات کے تحفظ کے لیے اجتماع کرکے لوگوں کی جانوں کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔