اسلام آباد،وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ والدین کو گھروں سے نکالنے پر ایک سال تک قید، جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جائیں گی۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر فرخ حبیب نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان چاہتے ہیں کہ والدین کی عزت وتکریم پر حرف نہ آئے اس کے لیے تحفظ والدین آرڈیننس 2021 کے ذریعے بچوں کی جانب سے والدین کو زبردستی گھروں سے نکالنے کے خلاف تحفظ فراہم کردیا گیا ہے۔
والدین کو گھروں سے نکالنے پر ایک سال تک قید، جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جائیں گی،فرخ حبیب
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
