اسلام آباد، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے حدیبیہ پیپر ملز کیس کو پاناما پیپرز سے بڑی کہانی قرار ددے دیا۔منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ حدیبیہ پیپرملز کیس تقریبا 1242 ملین روپے کے فراڈ کی کہانی ہے اور یہ کیس بلحاظ حجم پانامہ پیپرز کیس سے بڑی کہانی ہے، اس کی ابتدا 2000 میں ہوئی جب نیب نے حدیبیہ پیپرز کیخلاف ریفرنس دائرکیا، نیب نے نشاندہی کی کہ شریف خاندان نے ریاستی و حکومتی اداروں کی آنکھوں میں دھول جھونکی، کیس احتساب عدالت میں آیا تو شریف فیملی ڈیل کرکے سعودی عرب چلی گئی۔انہوں نے کہا کہ 9/2008 میں معاملہ دوبارہ اٹھایا توپیپلز پارٹی اور (ن)لیگ کے مک مکا نیکیس پھر رکوا دیا، کہا گیا کیس نہیں چل سکتا چیئرمین نیب کے دستخط نہیں ہیں، کارروائی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کی گئی تو 2 رکنی بینچ نے منقسم فیصلہ سنایا، ریفری جج نے مقدمہ بندکرنے کی رائے کی حمایت کی تو مقدمہ 2014 میں بندکردیا گیا۔فواد چوہدری نے کہا کہ اتنی تفصیلی تفتیش کے بعد اس کیس کا ایک دن بھی عدالتی ٹرائل نہیں ہوا، کیس بند کرنیکا فیصلہ دینے والے جج صاحب کے بھی بیرون ملک اثاثوں کا انکشاف سامنے آیا لیکن بدقسمتی سے ان جج صاحب کے خلاف بھی کوئی کارروائی نہیں ہوئی، امید ہے عدلیہ ان ججوں پر کارروائی کرے گی جنہوں نے شریف فیملی کی معاونت کی، انصاف کا تقاضا ہے کہ تمام ادارے اپنا کردار ادا کریں۔وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ اس مقدمے میں اب کچھ نئے حقائق بھی سامنے آئے ہیں جن پر تفتیش کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
حدیبیہ پیپرملز کیس تقریباً 1242 ملین روپے کے فراڈ کی کہانی ہے ،فواد چوہدری
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
