Monday, June 8, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزبرطانوی اسپتال نے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ جاری کردی

برطانوی اسپتال نے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ جاری کردی


لندن(نیوزڈیسک)برطانیہ کے رائل برومپٹن اسپتال نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ جاری کر دی۔
نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ رائل برومپٹن اسپتال کے کنسلٹنٹ کارڈیالوجسٹ پروفیسر کارلو ڈی ماریو کی جانب سے جاری کی گئی ہے اور اس رپورٹ کو لاہور ہائیکورٹ میں بھی جمع کرا دیا گیا ہے۔
برطانوی معالج کی رپورٹ کے مطابق نواز شریف کو اب بھی دل کے عارضے کی علامات ہیں، انہیں شوگر اور دیگر امراض کی وجہ سے پاکستان اور لندن میں مسلسل فالو اپ کی ضرورت ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ماضی کی بائی پاس سرجری اور انجیو پلاسٹی کے سبب نواز شریف کا مسلسل چیک اپ کیا گیا، ہم نے نواز شریف کی پہلے اینٹی اینجنل تھراپی کی بہتری کے لیے علاج کیا۔
رپورٹ کے مطابق نواز شریف کو انجائنا علامات اور کورونا کی وجہ سے پاکستان جانے سے روک دیا گیا تھا۔
برطانوی اسپتال کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مرض کی علامات بڑھ گئیں تو نواز شریف کی انجیو پلاسٹی دوبارہ کرنے کا فیصلہ کیا جو نومبر 2022 میں کی گئی اور اس دوران نواز شریف کو اسٹنٹ بھی ڈالے گئے۔
واضح رہے کہ نواز شریف کے 21 اکتوبر کو وطن واپس پہنچنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔